فیصل واوڈا پر حملہ، فائرنگ کی جگہ سے 7خول ملے، راجا عمر خطاب

August 26, 2016

محکمہ انسداد دہشت گردی کے انچارج راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ کراچی میں فیصل واوڈا پر ہونے والی فائرنگ کی جگہ سے 7خول ملے ہیں۔

راجا عمر خطاب کا کہنا تھا کہ ملنےوالے خولوں میں سے 4ایس ایم جی اور 3نائن ایم ایم کے خول ہیں،جانچ کی جائے گی کہ دہشت گردوں کے پاس بڑااسلحہ تھا کہ نہیں۔

انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب نے بتایا کہ گاڑی کے سیدھی طرف تین گولیوں کے نشانات ہیں۔