متحدہ قائد کے خلاف شواہد آئندہ ہفتے برطانیہ کے حوالے کیے جائیں گے

August 28, 2016

اسلام آباد(این این آئی) حکومت پاکستان متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف تشدد پر اکسانے کے حوالے سے شواہد آئندہ ہفتے برطانوی پولیس کے حوالے کریگی۔ایک عہدیدار نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ہم متحدہ قائد کے خلاف ثبوت اکھٹے کررہے ہیں اور جلد ان تفصیلات کو برطانوی حکام کے حوالے کردیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو ثابت کرنے کیلئے ٹھوس شواہد ہیں کہ الطاف حسین نے تقاریر نشر نہ کرنے والے میڈیا ہاؤسز پر حملے کی ہدایات جاری کیں۔عہدے دار کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان ملزمان کی حوالگی کا معاہدہ موجود نہیں اور اس معاہدے کی راہ میں پاکستان میں سزائے موت پر عملدرآمد سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔