کراچی ، ایم کیوایم کارکن دوران علاج جاں بحق، آئی جی سندھ نے رپو رٹ طلب کرلی

August 29, 2016

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جیل میں قیدایم کیوایم کا کارکن سول اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا ، آئی جی سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےرپو رٹ طلب کرلی، تفصیلات کے مطابق جیل میں قید ایم کیوایم کا کارکن محمو د خان ولد حسین خان اتوا رکو سول اسپتال میں دوران علاج دم تو ڑ گیا ،ذرائع کے مطابق ملزم شوگر کا مریض تھااور اس کی ٹانگ میں زخم تھا جس کا باقاعدہ علاج نہ ہو نے کے باعث ملزم ہلاک ہوا ہے ،ملزم کو ATCکورٹ نے ریمانڈ پر جیل کی تحویل میں دیا تھا، ملیر پولیس ذرا ئع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزم کو ملیر پولیس نے 11اگست کو اس کی رہا ئش گا ہ سرجانی ٹا ؤن پر چھاپہ ما ر کر گر فتا ر کیا تھا ،جبکہ اسکی رہائش گاہ سے غیر قانونی اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا ، جس کا مقدمہ سرجانی ٹا ؤن تھا نے میں درج ہے ،ذرا ئع نے مزید بتا یا کہ ہلاک ہونیوالا ملزم اس سے قبل بھی گر فتا ر ہو چکا تھا، جبکہ ملیر پولیس نے ملزم کو ایئر پور ٹ پولیس کے حوا لے کر دیا تھا اور ملز م سانحہ 12مئی میں بھی ملوث تھا ، جس کا مقدمہ ہلاک ہونے والے ملزم سمیت 19ملز مان کے خلاف ایئرپورٹ تھانے میں درج تھا ،سول اسپتال میں ہلاک ہو نے وا لے ملزم کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے اور وہ فائر بریگیڈ میں بطو رڈرائیور ملازمت کرتا تھا ،دریں اثنا ترجمان سندھ پولیس کے مطابق نارتھ کراچی سے گرفتار ملزم محمود خاں کی سول اسپتال میں دوران علاج مبینہ ھلاکت کے واقعہ پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ کو انکوائری افسرمقرر کر کے تمام تر حقائق پر مشتمل تفصیلی رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے۔