آصف حسنین کی علیحدگی، مختلف تبصرے

August 29, 2016

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی آصف حسنین کی جانب سے اتوار کو ایم کیو ایم چھوڑنے کے فیصلے پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں،جس میں کہا جارہا ہے کہ دو گھنٹے کی حراست نے ان کا ضمیر جگا دیا جبکہ کچھ نے کہا ہے کہ آ صف حسنین نے سچے پاکستانی ہونے کا ثبوت ہے، چند ایک کا کہنا ہے کہ ان پر ایم کیو ایم کے دہشت گردوں کی سر پرستی کا الزام تھا جو اب پارٹی سے علیحدگی کی شکل میں بدل جائے ۔