امریکا میں فائرنگ کرنے والا شخص مقابلے میں ہلاک

August 29, 2016

امریکا میں فائرنگ کرنے والا شخص پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

حکام کے مطابق امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر ایگان میں ایک شخص پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور ایک اپارٹمنٹ کے پارکنگ ایریا میں فائرنگ کر رہا تھا۔ ہلاک ہونے والے شخص کی فائرنگ کرنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم تحقیقات جاری ہیں