سونے کی قیمت میں فی تولہ 100روپے کی کمی

August 30, 2016

عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں استحکام دیکھا گیا اور سونے کی فی اونس قیمت1321ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں استحکام کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی گئی اور فی تولہ سونے کی قیمت100روپے کمی سے51900،دس گرام سونے کی قیمت 86روپے کمی سے 44485 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 740روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔