ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دو مسافر بسوں میں تصادم ، 2 افراد جاں بحق

August 31, 2016

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دو مسافر بسوں میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے ۔

ریسکیوذرائع کے مطابق فیصل آباد سے ملتان اور ملتان سے فیصل آباد جانے والی بسیں سمندری روڈ کے قریب کھدر آباد میں آپس میں ٹکر ا گئیں جس کے نتیجے میں دو مسافر موقع پر جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہو گئے ۔

ریسکیو زرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ڈرائع کا بتانا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔