چابی ……

September 01, 2016

ایک شخص نے مجھے چابیوں کا گچھا دیا۔
’’ان میں سے ایک شہر کے دروازے کی چابی ہے۔‘‘
اس نے مطلع کیا۔
میں نے چابی کو الٹ پلٹ کر دیکھا۔
’’یہ شہر کے خزانوں کی چابی ہے۔
’’یہ سرکاری عمارتوں کی چابی ہے۔
یہ شہری اداروں کی چابی ہے۔
یہ ٹرانسپورٹ کی چابی ہے۔
یہ تفریح گاہوں کی چابی ہے۔‘‘
وہ مجھے بتاتا چلا گیا۔
’’بہت بہت شکریہ!‘‘ میں نے خوشی کا اظہار کیا۔
’’لیکن ایک چابی ہم سے کھو گئی ہے۔‘‘
اس نے آگاہ کیا۔
’’کون سی؟‘‘ میں نے پوچھا۔
اس نے معذرت خواہانہ لہجے میں کہا،
’’جیل کی!‘‘