ایم کیو ایم کے کارکنوں اور ذمہ داروں کا اجلاس آج ہوگا

September 01, 2016

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمدفاروق ستار نے یکم ستمبرکو ایم کیوایم پاکستان کے تمام ذمہ داران وکارکنان کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔یہ اجلاس پی آئی بی کالونی میں قائم ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکز گھانچی کمیونٹی ہال میں دوپہر3:00بجے منعقد ہوگا۔اجلاس میں ایم کیوایم پا کستا ن کے سینیٹر ز، ایم این ایز ، ایم پی ایز ، میئر ، ڈپٹی میئر اور یوسی چیئرمینز ، وائس چیئرمینز ، کونسلروں سمیت ایم کیوایم کے شعبہ جات اور ونگز کے ذمہ داران و اراکین شرکت کریں گے ۔ اجلاس میں شرکاء کو موجودہ سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی اور اس پر تبادلہ خیال کیاجائے گا ۔