نشتر ہسپتال ملتان میں نوسرباز گروہ سرگرم، کلوز سرکٹ کیمروں کی مدد سے تلاش شروع

September 24, 2016

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال ملتان میں نوسرباز گروہ سرگرم ہو گیا ہے کلوز سرکٹ ٹی وی کیمروں کی مدد سے انتظامیہ نے نو سر بازاروں کی تلاش شروع کردی ہے اور سکیورٹی سٹاف نے ویجی لینس سخت کردی ہے ،بتایا گیا ہے کہ نوسرباز ایم ایس سےملوانے کا جھانسہ دیکر دو خواتین کو وارڈ 14سے وارڈ 15لے گیا اور ان سے نقدی و زیورات چھین لئے ، خواتین کی تحریری درخواست پر نو سر باز گروہ کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔