پاک بحرین پہلی بزنس کانفرنس آج مناما میں ہوگی‘ انعقاد جاوید ملک نے کیا

September 25, 2016

مناما(جنگ نیوز)پاکستان اور بحرین کی پہلی بزنس کانفرنس آج اتوار کومناما میں ہوگی۔کانفرنس کا انعقاد پاکستانی سفیر جاوید ملک نے کیا ہے۔وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کانفرنس میں شرکت کریں گے۔کانفرنس میں پاکستان اور بحرین کے درمیان موجود کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے پر کاروبار حضرات بات کریں گے۔واضح رہے کہ یہ پہلی دفعہ ہے کہ بحرین میں اس طرح کی کانفرنس بڑے پیمانے پر منعقد کی جارہی ہے، جس میں 400 سے زیادہ مندوبین شرکت کریں گے۔کانفرنس کی صدارت دونوںممالک کے وزراء تجارت مشترکہ طور پر کریں گے۔