بھارت مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم چھپارہا ہے، تہمینہ جنجوعہ

September 25, 2016

جنیوا(ایجنسیاں) اقوام متحد ہ کی مستقل مندوب برائے جنیوا تہمینہ جنجوعہ کا کہناہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم چھپانا چاہتا ہے،اسی لئے اقوام متحدہ کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کومقبوضہ کشمیر میں جائزے کی اجازت نہیں د ےرہا۔ایکانٹرویو میںانکا کہناتھاکہ ہیومن رائٹس کونسل کے سیشن میں کشمیر اہم ایشوتھا،جس میں ہیومن رائٹس کے کمشنر برائے اقوام متحد ہ نے بھی کشمیریوں پر جاری مظالم پر تشویش کا اظہارکیا۔ ہیومن رائٹس کمشنر کی جانب سے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لینے کی تجویز بھارت کو پسند نہیں آئی۔ پاکستان کی جانب سے تجویز کی حمایت کی گئی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے بھی اقوام متحدہ کو لکھے خط میں مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کا ذکر اور خطے کے امن کیلئے مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا۔انھوں نے کہا کہ بھارت جانتا ہے یو این کمیشن اس کے مظالم کو بے نقاب کر دے گا اسی لیئے وہ کمیشن کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت نہیں دے رہا اور مظالم کو چھپا رہا ہے۔