وسیم اخترکو سچ کاساتھ دینے کی سزادی جارہی ہے، ندیم نصرت

September 25, 2016

لندن ( جنگ نیوز)متحدہ قومی موومنٹ لندن کے کنوینر ندیم نصرت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کہ وسیم اخترکو سچ کاساتھ دینے کی سزادی جارہی ہے،کراچی کے منتخب میئر وسیم اخترکوفی الفوررہاکیاجائے تاکہ وہ کراچی کے شہریوں کی بھرپوراندازمیں خدمت کرسکیں، لندن سے ایک بیان میں کنوینرندیم نصرت نے کہاکہ وسیم اخترکراچی کے منتخب میئرہیں لیکن انہیں قیدمیں رکھنے کے لئے ان کے خلاف مختلف مقدمات قائم کردیئے گئے ہیں جو جھوٹے ہیں اور سیاسی بنیادپرقائم کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وسیم اخترکو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرکے حق اورسچ کاساتھ دینے کی سزادی جارہی ہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ کراچی مختلف شہری او ربلدیاتی مسائل میں گھراہواہے جسے اس کے منتخب میئر کی اشدضرورت ہے لیکن کراچی کے منتخب میئر وسیم اخترکوقیدمیں رکھ کرکراچی کے شہریوں کوبھی سزادی جارہی ہے۔ندیم نصرت نے مطالبہ کیاکہ وسیم اخترکوفی الفور رہاکیاجائے اوران کے خلاف قائم کئے جانے والے مقدمات ختم کئے جائیں۔ انہوں نے دیگرسیاسی جماعتوں اورسول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ بھی وسیم اخترکی رہائی کے لئے آوازبلندکریں۔