فلم ’ٹریسپاس اگینسٹ اَس‘ کا پہلا ٹریلر جاری

September 25, 2016

نامور ہالی ووڈ اداکار مائیکل فیسبینڈر کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور نئی فلم’’ٹریسپاس اگینسٹ اَس‘‘کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

ہدایتکار ایڈم اسمتھ کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھوم رہی ہے جو غیر ارادی طور پر مجرمانہ سرگرمیوں میں دخل انداز ہو جاتا ہے جس کے نتیجے میں وہ اس کی فیملی مشکلات میں گھِر جاتی ہے۔

جرائم پیشہ افراد کے نرغے سے نکلنے کی جدوجہد کرتے شخص کا کردار اداکار مائیکل فیسبینڈر نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں برینڈن گلیسن، لنڈسے مارشل، کلیئن اسکاٹ، روری کیرئر اورشین ہیرس شامل ہیں۔

ایکشن، ڈرامے اور تھرل سے بھرپور یہ کرائم فلم لائنز گیٹ اسٹوڈیوز کے تحت روں سال 16نومبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔