سرجانی ٹاون میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

September 26, 2016

کرا چی (اسٹاف رپورٹر )سرجانی ٹاون میںتیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاون تھانے کی حدودلیاری خدا کی بستی کے قریب تیز رفتا گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 18سالہ نامعلوم نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش تحویل میں لے کر عباسی اسپتال منتقل کی، پولیس کے مطابق متوفی کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعدلاش سرد خانے منتقل کر دی۔