بار الیکشن،وکلاء کے 2 گروپ آمنے سامنے، جوڑ توڑ شروع

September 26, 2016

ساہی وال /سرگودھا (نامہ نگار)تحصیل بار ایسوی ایشن ساہی وال کے سالانہ انتخابات میں وکلاء کے دو گروپ میدان میں آگئے ہیں۔ اتحاد گروپ کی طرف سے عامر علی رضا خان صدارت جبکہ سی کے سی اور العدل گروپوں نے اتحادکر کے ملک شفیق سلیقہ کوصدارت کے لیے نامز د کر دیا ہے۔وکلاء اپنے امیدواروں کی کامیابی کے لیے زوروشور سے مہم شروع کر چکے ہیں اور ووٹ حاصل کرنے کیلئے سفارشوں اور جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ۔