پی ایچ ایم اےانتخابات،ریاض احمد چیئرمین سدرن زون منتخب

September 27, 2016

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہوزری مینوفیکچررزاینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے سال2016-17میں متفقہ طور پر ریاض احمد کو چیئرمین سدرن زون منتخب کر لیا گیا ہےجبکہ عمیر غلام محمد اور بشیرغفار بالترتیب سینئر وائس چیئرمین اور وائس چیئرمین بلا مقابلہ منتخب قرار پائے ۔