چینی فوجی ارونا چل پردیش میں 45 کلو میٹر اند رگھس آئے، بھارتی میڈیاکا دعویٰ

September 27, 2016

نئی دہلی (جنگ نیوز) چینی افواج لداخ سیکٹر کے بعد اورنا چل پردیش میں بھی 45کلو میٹر تک اندر داخل ہوگئیں، ٹائمز آف انڈیاکے مطابق چینی افواج نے علاقے میں شیلٹر قائم کردیے اور اس علاقے پر ملکیت کا دعویٰ کیا،ضلع انجا سے موصول ابتدائی اطلاعات کے مطابق میں 40 سے زائد چینی فوجیوں نے رواں ماہ کے آغاز میں لائن آف ایکٹیول کنٹرول کے 45 کلو میٹر اندر تک عارضی شیلٹر قائم کردیے تھے، حکومتی ذرائع نے پیر کے روز بتایا کہ انڈین بارڈر پولیس اور فوج کو 9 ستمبر کو مشترکہ پٹرولنگ کے دوران چینی فوج کی مداخلت کا علم ہوا جس کے بعد مشترکہ بینر ڈرل بھی کی گئی، تاہم چینی فوجیوں نے علاقہ خالی کرنے سے انکار کردیا اور اس پر ملکیت کا دعویٰ کیا۔