ایم کیوایم نارتھ کراچی کے محمداقبال کی گرفتاری قابل مذمت ہے،رابطہ کمیٹی

September 27, 2016

کراچی(پ ر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ رینجرزاہلکاروں کی جانب سے ایم کیوایم نارتھ کراچی ٹائون یوسی15کے جوائنٹ آرگنائزر اور سرکاری ملازم محمداقبال خان کےگھرپرچھاپہ اور انکی گرفتاری قابل مذمت ہے ،رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ انہیں فوری طور پر رہاکیاجائے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی ایم کیوایم پاکستان نے کہاکہ محمداقبال ولد حافظ لطیف اپنے پرسورہے تھے کہ اعلیٰ الصبح دوگاڑیوںمیںسواررینجرزاہلکاروںنے ان کے گھرپرچھاپہ مارااورانہیںگرفتارکرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔ وہ ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا اور زیر علاج ہیں گرفتاری اور تشددکانشانہ بنانے سے ان کی صحت کونقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔