جم یانگ کی عالمی بینک کیلئے دوبارہ صدر نامزدگی پر اتفاق

September 28, 2016

عالمی بینک کے بورڈ نے جم یانگ کم کو دوسری مدت کے لیے صدر نامزد کرنے پر اتفاق کرلیا ہے ۔

عالمی بینک کے اعلامیے کے مطابق بورڈ نے متفقہ طورپر جم یانگ کم کی بطور صدر نامزدگی پر اتفاق کیا ہے۔ وہ اس عہدے کے لیے واحد امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں جس پر عالمی بینک کے عملے اور سماجی حلقوں نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس میں شفافیت کا فقدان اور امریکی اجارہ داری سامنے آئی ہے۔

عالمی بینک بورڈ کے اجلاس میں جم یانگ کم کی سابقہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ا علامیے کے مطابق کم نے 2030 تک عالمی غربت کو ختم کرنے کا ہدف طے کیا ہے اور عملے میں بہتر ہم آہنگی کےلیے بینک میں اندرونی اصلاحات متعارت کرائیں گے ، انتظامی اخراجات میں 40 کروڑ ڈالر تک کمی لائی۔

بورڈ نے مختلف ممالک کے لیے امداد میں اضافے اور نتائج کے فوری حصول کے حوالے سے اقدامات پربھی اعتماد کااظہار کیا۔