امیگریشن کے مسئلے پر کوئی جھوٹا وعدہ نہیں کریں گے، جرمی کوربن

September 29, 2016

لیور پول (جنگ نیوز) لیبر پارٹی کے رہنما جرمی کوربن نے کہا ہے کہ امیگریشن کے معاملے پر کوئی جھوٹا وعدہ نہیںکریں گے، لیبر پارٹی امیگریشن کی تعدادکے مسئلے پر جھوٹے وعدے کرکے خدشات کو ہوا نہیںدے گی، ملکی معیشت مائیگرنٹس کے کردار کو نظر انداز نہیںکیا جاسکتا، ہم اقتدار میں آکر مائیگرنٹ ورکرز کے استحصال کا خاتمہ کریںگے، پارٹی میں اندرونی لڑائیوں کا خاتمہ کرکے عام انتخابات کے لئے تیاری کی جائے، انھوں نے کہا کہ ایک نئے فنڈ سے امیگریشن کے حقیقی مسائل کو حل کرنے میںمدد ملے گی۔ لیور پول میںلیبر پارٹی کی کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جرمی کوربن نے لیبر رہنماؤں اور کارکنوں سے پارٹی میں اندرونی خلفشار کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ پارٹی میں اندرونی لڑائیوں کا خاتمہ کرکے عام انتخابات کے لئے تیاری کی جائے۔ واضحرہے کہ جرمی کوربن گذشتہ ہفتے ہی دوبارہ لیبر رہنما منتخب کئے گئے ہیں، انھیںشیڈو کابینہ کے الیکشن کے لئے واپس لایا گیا ہے، شیڈو کابینہ کا الیکشن کئی ارکان پارلیمان کا مطالبہ تھا، جنھوں نے موسم گرما میںواک آؤٹ کر دیا تھا، جس کی بناء لیڈر شپ کا الیکشن کرانا پڑا تھا۔ پارٹی کے سینیر رہنماؤں کی خواہش ہے کہ داخلی تنازعات ختم کرکے پارٹی کو مضبوط کیا جائے اور حکومت کا مقابلہ کیا جائے۔ جرمی کوربن کی تقریر کے موقع پر ان کے ترجمان نے بتایا ہے کہ شیڈو کابینہ میںوزرا کی تعداد زیادہ نہیںہوگی، کچھ نام سرپرائز بھی دیںگے۔ جرمی کوربن نے کہا کہ پارٹی کی ذمے داری ہے کہ وہ ’اقتدار کی منتظر پارٹی‘ کی طرحمعاملات چلائے، کیوںکہ تھریسا مے بھی شاید اگلے سال قبل از وقت الیکشن کرا دیں۔ یورپی یونین ریفرنڈم کے بعد کچھ ارکان پارلیمان نے مطالبہ کیا ہے لیبر پارٹی کو امیگریشن کی تعداد میںکمی کے لئے اصلاحات کی حمایت کرنا چاہئے، مگر جرمی کوربن نے بی بی سی ریڈیو 4کے پروگرام میںگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مائیگرنٹ فنڈ سے لوگوں کے تحفظات دور ہوںگے۔ انھوںنے کہا کہ ملکی معیشت مائیگرنٹس کے کردار کو نظر انداز نہیںکیا جاسکتا۔ انھوں نے کہا کہ میرا وعدہ ہے کہ وزیر اعظم بننے کے بعد دباؤ کا شکار صحت، ہاؤسنگ اور تعلیم جیسے اداروںمیںریلیف کے لئے کام کروں گا، جیسا کہ امیگریشن کی زیادہ تعداد کی وجہ سے ان اداروںکی کارکردگی متاثر ہوئی ہے، تاہم لیبر اس ضمن میںکوئی جھوٹا وعدہ نہیںکرے گی، ہم مائیگرنٹ ورکرز کے استحصال کا خاتمہ کریںگے۔ انھوںنے کہا کہ ٹوری پارٹی ملک کو پیچھے کی طرف لے جا رہی ہے، حکمران جماعت دور حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے میں ناکام نظر آتی ہے۔ جرمی کوربن کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے ہوم سیکریٹری امبر رڈ نے کہا ہے کہ مسٹر کوربن کی باتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ لامحدود امیگریشن کے خواہاںہیں۔