سپیڈ کیمروں کا کمال، ایک ماہ میں آٹھ ہزار ڈرائیورز پکڑے گئے

September 29, 2016

برمنگھم (ابرار مغل) تیز رفتار ڈرائیور کو پکڑنے کیلئے نصب 8سپیڈ کیمروں کا کمال، صرف ایک ماہ میں8000 ڈرائیور نشانہ بنے۔ حکام کو لگ بھگ 80000پونڈجرمانے کی مد میں آمدن، ڈرائیوروں کو23745پلنٹی پوائنٹس بھی ملے۔ برمنگھم میل مطابق برمنگھم میں نصب نئے انداز کے چھٹے سپیڈ کیمروں نے اپنا کام دکھانا شروع کردیا ہے۔ صف ایک ماہ میں ان آٹھ کیمروں نے 8000ڈرائیور کو تیز رفتاری کرتے ہوئے پکڑا۔ ان8000 ڈرائیوروں سے لگ بھگ80000پونڈ جرمانہ وصول کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے کھاتے میں 23745 پلینٹی پوائنٹس بھی آئے ہیں۔ اس طرح ہر کیمرے میں ایک ماہ میں ایک ہزار ڈرائیوروں کو حد رفتار کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑا۔ یہ تناسب8.5فیصد فیصد گھنٹہ بن رہا ہے۔ بعض ڈرائیورز ایک ہی کیمرہ میں کئی مرتبہ پکڑے گے۔ یاد رہے کہ چھوٹے سائز کے یہ کیمرے گزشتہ کچھ ماہ قبل مختلف مقامات پر نصب کیے گئے تھے جب کہ حکام ان کیمروں کو مزید علاقوں میں نصب کرنے پر بھی سوچ رہے ہیں۔