بھارت پاکستان سے کشیدگی نہ بڑھائے ،امریکا

September 29, 2016

امریکا نے بھارت کو پیغام دیا ہے کہ وہ پاکستان سے کشیدگی نہ بڑھائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے 2 روز کے دوران 2 باربات کی اور کشیدگی نہ بڑھانے کا کہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اڑی واقعے کے بعد امریکا کا بھارت سے پہلا رابطہ ہے ۔