کل جلسے میں مودی کو سخت پیغام دوں گا، عمران خان

September 29, 2016

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کل کے جلسے میں بھارتی وزیراعظم کے لیے سخت پیغام دوں گا۔

انہوں نے بھارتی جارحیت کے حوالے سے مزید کہا کہ بھارتی حکومت کے حوالے سےجوباتیں آرہی ہیں اس وقت ضرورت ہے کہ قوم متحد ہو،کل مودی کووہ جواب دوں گاجواب تک نوازشریف نہیں دے سکے۔