گوجرانوالہ:مبینہ مقابلہ میں3 ملزمان ہلاک

September 30, 2016

پولیس کےمطابق کلرآبادی کےقریب4 ملزمان شہریوں سے لوٹ مارکررہے تھے۔ پولیس کے پہنچنے پر ملزمان نے مبینہ طور پر فائرنگ کردی۔

جوابی فائرنگ میں3 ملزمان مارے گئے، جبکہ ایک فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہناہےکہ ایک ملزم کی شناخت نومی کےنام سے ہوئی ہے،جو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔ لاشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیاگیاہے۔