سرجیکل اسٹرائیک کا بھارتی دعویٰ جھوٹی کہانی ہے،حریت رہنما

September 30, 2016

آل پارٹی حریت کانفرنس اور حریت رہنماؤں نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو جھوٹی کہانی قرار دیدیا ہے۔

حریت رہنمائوں کا کہناتھاکہ بھارت کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے عالمی توجہ ہٹانے کیلئے تھی۔

آل پارٹی حریت کانفرنس اور حریت رہنماؤں کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے گزشتہ روز کی گئی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کی گئی ہے ،حریت رہنماؤں نے سر جیکل اسٹرائیک کے بھارتی دعوے کو جھوٹا ڈراما بھی قراردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک بھارت سرحد پر بھارتی فائرنگ کا مقصد مقبوضہ وادی میں بھارت کےجرائم کو چھپاناہے، بھارت وادی میں اپنی وحشیانہ کارروائیوں سےبین الاقوامی برادری کو اندھیرے میں رکھنا چاہتا ہے۔