سزائے موت پانے والا قیدی ہائیکورٹ سے بری

October 01, 2016

لاہور (خبر نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے مقدمہ میں سزائے موت پانے والے قیدی کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کرنے کا حکم دیدیا۔ دورکنی بنچ نے قیدی ظفر کی اپیل پر سماعت کی، قیدی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تھانہ لالیاں ضلع جھنگ پولیس نے بارہ جون2009 کو عاشق حسین کے قتل کا مقدمہ درج کر کے چالان ٹرائل کورٹ میں پیش کیا، ایڈیشنل سیشن جج جھنگ نے ٹھوس شواہد نہ ہونے کے باوجود مجرم ظفر کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔