رائیونڈ جلسے کے شرکاء کے تحفظ کیلئے پولیس نے مثالی کردار ادا کیا:آئی جی

October 01, 2016

لاہور(کرائم رپورٹر سے)آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے تحریک انصاف کے جلسے میں پولیس کی جانب سے کئے جانے والے بہترین سیکیورٹی انتظامات پر انھیں مبارکباد دی۔انھوں نے کہا کہ جلسے کے دوران شرکاء کے تحفظ اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے پولیس نے مثالی کردار ادا کیا جس کی وجہ سے کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا پولیس کی اولین ترجیحہے کہ شہریوں کو ہر قیمت پر تحفظ فراہم کرے۔