بھارتیوں نے 65 ہزار 250 کروڑ روپے کا کالا دھن ظاہر کردیا

October 01, 2016

بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ کالا دھن ظاہر کرنے کی اسکیم کے تحت بھارتی شہریوں نے 65 ہزار 250 کروڑ روپے کا کالا دھن ظاہر کر دیا ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ کل 64 ہزار 275 افراد نے اپنا کالا دھن ظاہر کیا۔ جن افراد نے یہ آمدنی ظاہر کی ہے انہیں سزا نہیں دی جائے گی مگر ان پر 45 فی صد ٹیکس اور جرمانہ ضرور لگے گا۔