کیڑا……

October 14, 2016

ڈاکٹر نے میرے دوست کاشف کو تشویش سے دیکھا۔
’’یہ کوئی بہت زہریلا ٹرول لگتا ہے۔‘‘ وہ بڑبڑایا۔
کاشف نے اس کا منہ چڑایا۔
’’جی ہاں، یہ ہر وقت سوشل میڈیا پر پایا جاتا ہے۔
سیاسی اور مذہبی بحثیں کرتا ہے۔
غدار اور کفار ڈھونڈتا رہتا ہے۔‘‘
میں نے کیفیت بیان کی۔
وہ کاشف کو آپریشن تھیٹر لے گیا۔
کئی گھنٹوں کے آپریشن کے بعد باہر آیا۔
’’ہم نے مریض کے دماغ میں کلبلانے والا کیڑا پکڑ لیا ہے۔‘‘
ڈاکٹر نے خوش خبری سنائی۔
’’اس کیڑے کا نام کیا ہے؟‘‘
میں نے بے تابی سے پوچھا۔
ڈاکٹر نے بتایا، ’’ایناکونڈا!‘‘