وزیراعظم کا دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کا عزم

May 26, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردی کے عفریت کو ختم کرکے دم لینے کے عزم کا اظہار کردیا۔

وزیراعظم نے حسن خیل میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

شہباز شریف نے شہید کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللّٰہ کے درجات کی بلندی کےلیے دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پوری قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے، دہشت گردی کے عفریت کو ختم کر کے دم لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم شہدا کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتے ہیں۔