جامعہ سندھ جام شورو میں آج لیکچر ہوگا

October 18, 2016

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) جامعہ سندھ جام شورو کے انسٹیٹیوٹ آف سندھیالوجی کی جانب سے ”سندھی اور نیپالی زبان میں لسانی یکسانیت“ کے موضوع پر لیکچر پروگرام آج صبح 11بجے پیر حسام الدین راشدی آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔