تحصیل کھپرو میں 62اسکول بند ہوگئے

October 18, 2016

کھپرو(نامہ نگار)سندھ کے تعلیمی اداروں میں بائیو میٹرک سسٹم لاگو ہونے کے بعد متعدد تعلیمی ادارے بند ہوگئے ہیں۔تحصیل کھپرو میں 62.اسکول بند ہوچکے ہیںجس کی وجہ سے ہزاروں بچوں کا تعلیمی سال داؤ پر لگا ہوا ہے۔جبکہ تحصیل کھپرو میں 35. اساتذہ اور ملازموںکی آئی ڈی بند ہونے کے سبب ان کی کئی ماہ سے تنخواہیں بند پڑی ہوئی ہیں۔سید محمد شاہ، محمد رحیم چانیوںنے ایک بیان میں کہا کہ بند اسکول کھولنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔