جامشورو: واٹر سپلائی کی بجلی منقطع،شہریوں کو مشکلات

October 21, 2016

جام شورو (نامہ نگار)حیسکو کے عملہ نے شہر کے مختلف علاقوں کی بجلی کاٹنے کے بعد ایک لاکھ سے زائد گنجان انسانی آبادی کو پانی کی فراہم کرنے والی واٹر سپلائی کی بھی بجلی بھی منقطع کردیجس کے باعث شہروں کو پینے کے پانی کی فراہمی بند ہونے سےانہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں کی جانب سے ہفتہ کے روز جام شورو شہر میں مکمل شٹر ڈاؤں ہڑتال کرنے کے بعد انڈس ہائی وے جام شورو پھاٹک پر احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کیا گیاہے۔