خیرپورناتھن شاہ:محکمہ صحت کےچھا پے، 6 میڈیکل اسٹورز اور دو اسپتال سیل

October 21, 2016

خیرپورناتھن شاہ(نامہ نگار) محکمہ صحت دادو کی جانب سے تشکیل ٹیم نےفوکل پرسن پیرل کھوسہ اورمختیار کار خیرپورناتھن شاہ فھیم لاکھیر کی قیادت میں شہر کے مختلف مقامات پر قائم غیر قانونی میڈیکل اسٹورز اور کلینک پر چھاپہ مارکر شہر میں 6میڈیکل اسٹورز جبکہ گاؤں ولیداد چانڈیو میں دواسپتال سیل کردیئے ۔