سی پیک کار ریلی سکھر پہنچ گئی

October 21, 2016

پاک چین دوستی سی پیک کار ریلی کے شرکا سکھر پہنچ گئے ۔ کار ریلی کے شرکا کو سخت سیکورٹی فراہم کی گئی اور گھوٹکی ، سکھرمیں کارریلی کے شرکا کا شانداراستقبال کیا گیا ۔ ریلی آج صبح موئن جو دڑو روانہ ہوگی ۔

خنجراب سے شروع ہونے والی سی پیک کار ریلی ملتان سے لودھراں ،بہاول پور، رحیم یار خان سے گھوٹکی پہنچی تو سندھ پنجاب بارڈر پر شرکاء کا شانداراستقبال کیاگیا۔

ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے اورپھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں۔پاک چین دوستی ریلی کا سکھر پہنچنے پر میئر ارسلان شیخ کی ٹیم کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا،کار ریلی آج صبح موئن جو دڑو روانہ ہوگی۔