پاک آرمی کی ٹیم نے ایکسر سائز کمبرٹین پٹرول 2016ء میں گولڈ میڈل جیت لیا

October 21, 2016

لندن (جنگ نیوز) پاک آرمی کی ٹیم نے حال ہی میں مکمل ہونے والی ایکسر سائز کمبرٹین پٹرول 2016ء میںگولڈ میڈل جیت لیا۔ ایکسر سائز میں دنیا کی تقریباً 120آرمیز نے حصہ لیا تھا جس میں بھارتی فوج کی ٹیم بھی شامل تھی۔ پاک ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان ہائی کمشنر سید ابن عباس نے کہا ہے کہ گولڈ میڈل اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ پاک آرمی تربیت اور پیشہ ورانہ مہارت کا بہترین معیار رکھتی ہے۔ ٹیم نے 2010ء اور 2015ء میںپہلے بھی گولڈ جیتاتھا۔ اس کامیابی پر وہ ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اس کی کامیابی پر مسرور ہیں جس نے اعلیٰ ترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔