پاکستان کی مضبوطی کا راستہ نظریاتی سیاست میں ہے، الطاف شاہد

October 21, 2016

لندن(پ ر)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے مرکزی صدرچوہدری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال نے شخصیت پرستی کے بت پاش پاش کردئیے ۔پاکستان کی مضبوطی اورتعمیروترقی کاراستہ نظریاتی سیاست سے ہوکرجاتا ہے۔ پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی چیئرمین مصطفیٰ کمال، مرکزی صدر انیس احمدقائم خانی اورمرکزی سیکرٹری جنرل رضا ہارون کافلسفہ سیاست اورفلسفہ خدمت قابل فخراورقابل تقلید ہے ۔ افراد کی بجائے ریاست کی مضبوطی سے امن کی بحالی کاخواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔وہ پاک سرزمین پارٹی کے اہم تنظیمی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔چوہدری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ پاکستان میں رائج گلے سڑے نظام کے ہوتے ہوئے عام پاکستانیوں کی حالت زارنہیں بدلے گی۔ باریاں طے کرکے کھیلنے اورایک دوسرے کواحتساب سے بچانے کیلئے یاریاں نبھانے والے عام آدمی کو کسی قیمت پر برسراقتدارنہیں آنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اورپاکستانیوں کیخلاف دوسرمایہ دارسیاسی خاندانوں کے اس گٹھ جوڑ کی تدفین کیلئے گہرا گڑھا کھودناہوگاورنہ عوام زندہ درگورہوتے رہیں گے دریں اثنا پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے جنرل سیکرٹری غلام نبی عامر سے سینئر نائب صدر ڈاکٹر سرور نے برمنگھم میںملاقات کی دونوں رہنمائوںنے ملاقات کے دوران ملکی اور برطانوی سیاست اور پی ایس پی برطانیہ کی آرگنائزیشن کے بارے میںتبادلہ خیال کیا اور برطانیہ میں جاری پاک سر زمین پارٹی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔