دھرناگروپ کو 2018ء میں بھی شکست ہوگی، میاں یو سف

October 21, 2016

فیصل آباد (نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ ن کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات میاں محمدیوسف نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کومزیدمضبوط بنانے اوراس کاپرچم گلی کوچہ تک بلندکرنے کے لئے میاں نوازشریف اورمیاںشہبازشریف کی قیادت ہی ناگزیرتھی۔دونوں رہنماؤں نے ملکی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے لئے جوکرداراداکیا ہے اسی کا نتیجہ ہے کہ ملک بھرکے کارکن اورعوام ان کی قیادت پرمتحد اوراعتمادکااظہارکر تے ہیں۔2018ءکے انتخابات میں بھی دھرناگروپ کاشکست ہوگی۔