لانڈھی، مال کے بٹوارے پر ڈاکوؤں نے اپنے ہی ساتھی کو قتل کردیا

October 21, 2016

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لانڈھی میں لوٹے گئے مال کے بٹوارےپر جھگڑے کے دورانفائرنگ کر کے ڈاکوؤں نے اپنے ہی ساتھی کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی تھانے کی حدود لانڈھی نمبر 3میں واقع بلدیہ اسکول کے اندر سے جمعرات کو 28سالہ شخص کی سر میں گولی لگی لاش ملی ۔لاش کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کیلئے جناح اسپتال پہنچایاجہاں اسکی شناخت سید معراج ولد سید حسن کے نام سے ہوئی ۔