خورشید ملک پی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل مقرر

October 21, 2016

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے خورشید ملک کو پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن( پی بی سی) کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ اس بات کا اعلان جمعرات کویہاں وزیراعظم ہائوس کی طرف سے جاری ایک اعلامئے میں کیاگیا۔