تحقیقاتی سراغرسانوں نے ٹوٹنہام کیس میں ملزم کا خاکہ جاری کردیا

October 22, 2016

لندن( جنگ نیوز) ٹوٹنہام میں ایک مسلم خاتون کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی تحقیقات کرنے والے سراغ رسانوں نے ایک مشتبہ کو شناخت کرلئے جانے کی امید میں اس کا خاکہ جاری کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بدھ28 ستمبر کو تقریباً 7:30 بجے شام 20 سال عمر کی ایک متاثرہ خاتون اپنی ایک سہیلی کے ہمراہ ہائی روڈ، این 15 کے ساتھ پیدل جارہی تھی۔ جیسے ہی انہوںنے کالج آف ہارنگے ، اینفیلڈ اینڈ نارتھ ایسٹ لندن پر سڑک عبور کی تو دو مرد عقب سے اچانک نمودار ہوئے۔ ان میں سےایک مرد نے دونوں خواتین کے پیلہام روڈ ، این 15 کی جانب جانے سے قبل ایک خاتون کا حجاب کھینچ لیا۔ متاثرہ خاتون زخمی نہیںہوئی تاہم پیش آنے والے واقعے سے خوفزدہ ہوگئی، پہلے مشتبہ کو سفید فام عمر 20 اور 30 سال کے درمیان چمک دار سرخی مائل ہلکارنگ اور تھوڑا سا شیو بڑھا ہوا بتایا گیا ہے۔ اس کا قد تقریباً 5 فٹ 6 انچ جو کہ برگنڈی رنگ کا ہوڈیڈ ٹاپ پہنے اور دائیںہاتھ میں ٹیسکو بیگ تھامے ہوا تھا۔ دوسرے مشتبہ کی عمر بھی 20 سے 30 سال ، کلین شیو اور ہوڈیڈ ٹاپ پہنے ہوئے تھا۔ افسران نے واقعے کو نفرت کی بنیاد پر پیش آنے والا واقعہ قرار دیاہے۔