ایم کیو ایم کے تین ملزمان عدم ثبوت پر بری

October 23, 2016

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تین مبینہ را ایجنٹ ہونے کے ملزمان کو عدم ثبوت پر بری کردیا۔ملزمان طاہر عرف لمبا، امتیاز اور جنید خان کو دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں ملیر سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔