امریکی جنگی بحری جہاز کی متنازع جزائر پر آمددانستہ اشتعال انگیزی ہے ،چین

October 23, 2016

بیجنگ ( جنگ نیوز )چینی حکومت نے امریکی جنگی بحری جہاز کی متنازع بحیرہ جنوبی چین کے حساس مقام کے قریب پہنچنے کو بڑا غیرقانونی اقدام اور دانستہ اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔ یہ امریکی بحری جہاز پارسل جزائر کے قریب پہنچ گیا تھا کہ دو چینی جنگی بحری جہازوں کی جانب سے اس کو انتباہی پیغامات بھیجے گئے۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ امریکا کا جنگی بحری جہاز یُو ایس ایس ڈیکاٹور پارسل جزائر کی جانب گیا ضرور تھا لیکن اُس نے بارہ سمندری میلوں پر پھیلے ہوئے زون کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔