مسلم لیگ ق کی پی ٹی آئی دھرنے میں شرکت کی تیاریاں

October 23, 2016

مسلم لیگ ق نے پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے میں شرکت کی تیاریاں شروع کر دیں، مرکزی قیادت نے پارٹی عہدے داروں اور کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے اور دھرنے میں شرکت کی ہدایت کر دی۔

چوہدری پرویز الہٰی کی صدارت میں مسلم لیگ ق کے رہنماؤں کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا ، پروگرام کو حتمی شکل دینے کے لیے 27 اکتوبر کو مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، چودھری پرویزالٰہی نے راجا بشارت کو باہمی رابطوں ، انتظامات اور پی ٹی آئی کے ساتھ رابطے کی ذمے داریاں سونپی ہیں ۔