شہباز شریف کا ٹی ایچ کیو اسپتال رائیونڈ کا اچانک دورہ

October 23, 2016

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال رائیونڈ کا اچانک دورہ کیا ،عملے کی غیرحاضری اور ناقص صفائی پروزیر اعلیٰ برہم ہو گئے،ان کا کہنا تھا کہ مریضوں کو معیاری طبی سہولتیں ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے آپریشن تھیٹر کے واش بیسن میں گندگی دیکھ کر ایم ایس کی سرزنش کی،اسپتال کی فارمیسی اور اسٹور بند ہونے کا بھی سخت نوٹس لیا۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اسپتال انتظامیہ کو خدا کا خوف ہونا چاہیے ،کروڑوں روپے کے اخراجات کا فائدہ مریضوں کو پہنچناچاہیے۔