امریکی گرینڈپری،ٹیلر سوئفٹ کا کنسرٹ میں فن مظاہرہ

October 24, 2016

لاس اینجلس (ایجنسیاں) امریکی گرینڈپری کے موقع پر گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے کنسرٹ میں اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا ۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ رواں سال کے دران ان کا پہلا باضابطہ کنسرٹ تھا جس میں 80ہزارسے زائد شائقین نے شرکت کی۔ٹیلر سویفٹ نے کنسرٹ میں’’نیو رومانٹک‘‘، ’’بلینک سپیس‘‘،اور’’شیک ایٹ ‘‘ جیسے اپنے مقبول گیت گاکر حاضرین سے بھرپور داد وصول کرلی۔یہ کنسرٹ ریاست ٹیکساس میں منعقدہوا۔