ٹرینوں پر چھاپے،بغیر ٹکٹ مسافروں کیخلاف جرما نوں کا سلسلہ جاری

October 24, 2016

ملتان(سٹاف رپورٹر)بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف روزانہ کی بنیادوں پرجرمانے کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ریلوے ملتان کے ایس ٹیز گروپ نے گزشتہ روزبھی مختلف ٹرینوں میں چھاپے مارے اور بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے28مسافروں کو پکڑ لیا ۔ان مسافروں سے کرایہ اور جرمانہ کی مد میں24ہزار 9سوروپے وصول کئے گئے