پیپلزپارٹی عمران خان کےدھرنےمیں شامل نہیں، اعتزاز

October 24, 2016

پیپلزپارٹی کےرہنما سینیٹر اعتزازاحسن کاکہناہےکہ عمران خان کا احتساب کا مطالبہ درست ہے ،پیپلزپارٹی، پی آئی ٹی کےدھرنےمیں تو شریک نہیںالبتہ اگر مظاہرین پر تشدد یا لاٹھی چارج ہوا تو اپنی موجودہ پالیسی تبدیل بھی کر سکتی ہے۔

لاہورہائیکورٹ کےاحاطےمیں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےاعتزازاحسن کاکہناتھاکہ عمران خان پاناما لیکس کےحوالےسےاحتجاج میں بَرحق ہیں۔نیب،ایف آئی اے،ایس ای سی پی اور ایف بی آرنے پاناما لیکس کی انکوائری میں مدد نہیں کی۔

کسی اور شخص کی جائیداد بیرون ملک ہوتی تو کب کا گرفتار ہو چکا ہوتا،انہوں نےمزیدکہاکہ نواز شریف احتساب سےبھاگ رہےہیں۔اربوں روپےکی جائیداد کےبارےمیں ان کے بچوں کےبیانات میں تضاد پایاجاتا ہے۔وہ سمجھتےہیں کہ احتساب وزیراعظم نواز شریف سے شروع ہونا چاہئے۔