سابق ڈائریکٹر پی ڈی اے عبدالحکیم پراچہ کیخلاف غیرقانونی اثاثوں کی تحقیقات مکمل‘ ریفرنس دائر

October 25, 2016

پشاور (نیوزرپورٹر)قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا نے پشاورڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر عبدالحکیم پراچہ کیخلاف غیرقانونی اثاثوں سے متعلق تحقیقات مکمل کرلیں اورملزم کیخلاف ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کاریفرنس احتساب عدالت میں دائرکردیا‘ نیب خیبرپختونخواکی جانب سے دائرکئے جانے والے ریفرنس کے مطابق سابق دائریکٹر پی ڈی اے عبدالحکیم پراچہ نے دوران ملازمت اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک کروڑ دو لاکھ روپے مالیت کے غیر قانونی اثاثے بنائے جن میں حیات آباد میں ان کا ایک کنال کی کوٹھی کا 50 فیصد حصہ شامل ہے احتساب عدالت آئندہ چند روز میں ریفرنس کی سماعت کرے گا۔